لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل محمد افضال کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد ہوئی ڈی آئی جی(ایڈمن) عمران کشور نے ریٹائرڈہونے والے ہیڈ کانسٹیبل محمد افضال کی خدمات کو سراہا اورآئندہ زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔عمران کشور نے ریٹائرڈ ہونے والے ہیڈکانسٹیبل محمد افضال کو باعزت طریقے سے سروس پوری کرنے پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی(ایڈمن)عمران کشور نے ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل کے پنشن و دیگرامور جلدازجلد نمٹانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس ایک فیملی ہے اور ریٹائرڈ ملازمین ہمارا حصہ رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس ریٹائرڈملازمین کے تجربات سے استفادہ کرتا رہے گا۔عمران کشور نے کہا کہ ہمارے دروازے آپ کے لئے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل نے عزت افزائی پرسی سی پی او بلال صدیق کمیانہ اور ڈی آئی جی عمران کشور کا شکریہ ادا کیا۔