6افسران کے اعزاز میں پروقار تقریب

لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں انویسٹی گیشن ونگ کے ریٹائرڈ ہونے والے 6افسران کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاترجمان پولیس کے مطابق ریٹائرڈ ہونے والے افسران میں سب انسپکٹر محمد نعیم، سب انسپکٹر محمد اقبال اور سب انسپکٹر محمد امین سب انسپکٹر محمد آصف، سب انسپکٹر گھمن خان اور ہیڈکانسٹبل محمد طفیل بھی شامل ہیں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید اے ڈی آئی جی رضوان سعید سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی ریٹائرڈ ہونے والے افسران مختلف تھانہ جات میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کو مدت ملازمت مکمل کرنے پر مبارکباد دی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے ریٹائرڈ افسران کی محکمہ کے لئے گراں قدر خدمات کو سراہا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کو  سرٹیفکیٹ اور پھولوں کے گلدستے دیئے،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ ہونے والے افسران کی  محکمہ پولیس کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،ریٹائرڈ ہونے والے افسران محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں،ریٹائرڈ افسران کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں،ریٹائرڈ افسران کا کہنا تھا کہ دوران ملازمت بہت چیلنچز آئے،اللہ نے کرم کیا افسران نے رہنمائی کی،ریٹائرڈ ہونے والے افسران کا آئندہ بھی عوام کی خدمت جاری رکھنے کا