،چڑیا گھر 16 روز بعد کھول دیا گیا

لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور چڑیا گھر کو 12 سے 27 مارچ تک بند رکھنے کے بعد گزشتہ روز کھول دیا گیا۔ بندش ایام میں چڑیا گھر کی چاردیواری کی تعمیر اور سالانہ دیکھ بھال کے کام کو مکمل کیا گیا۔چڑیا گھر میں موجود تمام جانوروں کا چیک اپ بھی کیا گیا ،تاہم 16 دن بعد چڑیا گھر کو عوام کی تفریح کے لئے کھول دیا گیا۔ عید کے موقع پر شہریوں کو تفریح کے نئے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔