لاہوریوں کی بڑی تعداد فیملیز کے ساتھ چڑیا گھر پہنچی، بچوں نے بندر کی شرارتیں دیکھ کر خوب انجوائے کیا
لاہور ( کرائم رپورٹر)چھٹی کے روز لاہوریوں نے لاہور چڑیا گھر کا رخ کیا، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد فیملیز اور دوستوں کے ہمراہ موجود رہی۔سیاحوں نے اپنے پسندیدہ جانور دیکھ کر خوب لطف اٹھایا، کسی نے بندر کی شرارتوں سے محظوظ ہوا تو کسی نے شیر، زرافہ، ہرن اور مور کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ چھٹی کا دن فیملی کے ساتھ یادگار بنانے کے لیے لاہور چڑیا گھر بہترین جگہ ہے۔ بچوں نے مختلف جانور دیکھ کر بھرپور خوشی کا اظہار کیا اور فیملیز نے تفریحی ماحول کو انجوائے کیا۔