امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کی سالانہ کانفرنس کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو "عظیم آدمی" قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ ان کے تعلقات بہت اچھے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ سعودی عرب آئندہ چار سالوں میں امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، اور وہ سعودی ولی عہد کے ساتھ اس سرمایہ کاری کو 1000 ارب ڈالر تک پہنچانے کے امکانات پر بات کریں گے۔اس سے قبل، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات، سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔