کوئٹہ سے عید سپیشل ٹرین پشاور کے لیے روانہ ہو گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق، 9 بوگیوں پر مشتمل اس عید سپیشل ٹرین میں 300 مسافر سوار ہیں۔ ٹرین کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے روانہ ہونے والی عید سپیشل ٹرین کل شام پشاور پہنچے گی۔اس کے علاوہ، ریلوے حکام نے بتایا کہ کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل 31 مارچ سے روزانہ چلائی جائے گی۔