کوئٹہ سے پشاور عید اسپیشل ٹرین روانہ، 450 سے زائد مسافر سوار

کوئٹہ سے پشاور عید اسپیشل ٹرین روانہ، 450 سے زائد مسافر سوار

کوئٹہ: پاکستان ریلوے کی جانب سے عوامی سہولت کے پیشِ نظر چلائی جانے والی عید اسپیشل ٹرین 450 سے زائد مسافروں کو لے کر کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہو گئی۔

ڈی ایس ریلوے عمران حیات کے مطابق یہ خصوصی ٹرین مختلف بڑے شہروں اور اسٹیشنز پر مختصر توقف کے بعد پشاور پہنچے گی تاکہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔عمران حیات نے بتایا کہ اسپیشل ٹرین میں مجموعی طور پر 650 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے، اور روانگی سے قبل ہی 450 سے زائد مسافروں کی بکنگ مکمل ہو چکی تھی۔ٹرین کی روانگی کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔ عمران حیات نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ریلوے انتظامیہ نے ٹریک اور ٹرین کی سیکیورٹی کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے ہیں تاکہ مسافر پُرامن اور محفوظ انداز میں سفر مکمل کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے انتظامیہ کا مقصد عوام کو آرام دہ، محفوظ اور بروقت سفری سہولت فراہم کرنا ہے اور اسپیشل ٹرین اسی مقصد کے تحت چلائی گئی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان ریلوے ہر سال عید کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلاتا ہے تاکہ رش کے دنوں میں عوام کو آسانی سے سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔