مویشیوں سے بھرا ٹریلر الٹ گیا،300سے زائد بکریاں ہلاک

 ٹریلر میں سوار 5 افراد بھی زخمی ہوئے۔،ٹریلر حیدرآباد سے پنجاب جا رہا تھا:ریسکیو حکام
حیدرآباد(خصوصی رپورٹ ) حیدر آباد میں قاضی احمد قومی شاہراہ ٹول پلازہ کے قریب مویشوں سے بھرا ٹریلرالٹ گیا،حادثے میں 300 بکریاں ہلاک ہو گئیں۔ رپورٹ کے مطابق نواب شاہ میں قومی شاہراہ قاضی احمد ٹول پلازہ کے قریب مویشیوں سے بھرا ٹریلر الٹ گیا،حادثے میں300 سے زائد بھیڑ اور بکریاں ہلاک ہوگئیں جبکہ ٹریلر میں سوار 5 افراد بھی زخمی ہوئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کوتحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال منتقل کردیاگیا،ٹریلر حیدرآباد سے پنجاب جا رہا تھا۔