ابوظہبی(آئی این پی )متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے اماراتی درھم کا لوگو جاری کیا ہے۔ نئے لوگو کا اجراء مرکزی بینک نے گلوبل فارن ایکسچینج چارٹر کے ساتھ مل کرکیا ہے۔درہم کی نئی علامت انگریزی حروف ڈی سے متاثر ہے اور اس میں دو افقی لکیریں ہیں جو مالی استحکام کی نمائندگی کرتی ہیں۔اس کا ڈیزائن امارات کے پرچم سے بھی متاثر ہے جو فخر اور لچک کی علامت ہے۔