درہم اب نوٹ، سکے اور ڈیجیٹل شکلوں میں لین دین اور کاروبار میں استعمال ہوں گے
ابوظہبی(آئی این پی ) متحدہ عرب امارات نے ایک نئے قانون کے ذریعے ڈیجیٹل درہم کو کیش کے برابر قانونی حیثیت دے دی ہے، جس کا مطلب ہے کہ اب یہ کسی بھی رقم کی ادائیگی کیلئے قانونی طور پر قابل قبول ہے۔یو اے ای میں فیڈرل ڈیکری لا نمبر 6، 2025 کے تحت درہم اب نوٹ، سکے اور ڈیجیٹل شکلوں میں لین دین اور کاروبار میں استعمال ہونگے اور اس کے تحت سنٹرل بینک آف دی یو اے ای کو ڈیجیٹل کرنسی کے پروگرام کے لیے مکمل قانونی اختیار حاصل ہو گیا ہے۔