لاہور ہائیکورٹ و ضلعی عدلیہ کے ججز کیلئے ہیلتھ انشورنس سہولت کا آغاز

 لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ اور ضلعی عدلیہ کے ججز کیلئے ہیلتھ انشورنس سہولت کا آغاز ہو گیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے ہیلتھ انشورنس سہولت کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان نے شرکت کی۔تقریب میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عابد عزیز شیخ موجود تھے، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس خالد اسحاق اور جسٹس عبہر گل خان ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ اور قصور نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کے ججز اور جوڈیشل افسران کو ہیلتھ انشورنس کارڈ بھی دیئے۔