اسلام آباد کے ہسپتالوں میں حاضری کیلئے بائیو میٹرک نظام نافذ ہے، پمز اور پولی کلینک میں او پی ڈی 8بجے شروع ہوجاتی ہے:وزیر مملکت
اسلام آباد(آن لائن ) وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد ملک نے بتایا ہے پارلیمنٹیرنز کے لئے ہیلتھ انشورنس کا آغاز جلد ہی کر لیا
جائے گا۔ اسلام آباد کے ہسپتالوں میں حاضری کیلئے بائیو میٹرک نظام نافذ ہے۔جمعہ کو سینٹ اجلاس کے دوران سینیٹر جان محمد نے ضمنی سوال کرتے ہوئے کہاکہ پمز ہسپتال میں ہماری کارکردگی ہسپتال کا سرکاری وقت گزرنے کے بعد شروع ہوجاتی ہے اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر مختار احمد ملک نے کہاکہ پمز اور پولی کلینک میں او پی ڈی 8بجے شروع ہوجاتی ہے اور زیادہ تر ڈاکٹر ساڑے 8بجے شروع ہوجاتی ہے جبکہ ایونینگ شفٹ 8بجے تک چلتی ہے انہوں نے کہاکہ لیبارٹری کے رزلٹ اسی روز دے دئیے جاتے ہیں جبکہ سپیشلائزڈ ٹیسٹ اگلے روز دئیے جاتے ہیںانہوں نے کہاکہ دارلحکومت کے ہسپتالوں میں بائیو میٹرک نظام نافذ ہے اور اس کا مکمل ریکارڈ موجود ہے