اسلام آباد کی ضلعی عدلیہ میں ججز کے تبادلے و تعیناتیاں، نوٹیفکیشن جاری

 ایڈیشنل سیشن جج  محمد افضل مجوکہ کو جنڈر بیسڈ وائلنس کورٹ کا اضافی چارج مل گیا 
اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کی ضلعی عدلیہ میں ججز کے تبادلے اور نئی تعیناتیوں کے حوالے سے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر اسلام آباد جوڈیشل سروس کے 4 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کئے  گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ محمد افضل مجوکہ کو جنڈر بیسڈ وائلنس کورٹ کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔اسی طرح ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سہیل کا تبادلہ سیشن ڈویژن ویسٹ سے سیشن ڈویژن ایسٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال سپرا کو بھی سیشن ڈویژن ویسٹ سے ایسٹ تعینات کر دیا گیا