غیر قانونی، غیر ملکی و افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلاء میں 4دن باقی

اسلام آباد (آئی این پی )غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلاء میں3دن باقی، حکومت پاکستان کی جانب سے 31مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔27مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 8 لاکھ 80 ہزار 778 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔