اسلام آباد (آئی این پی )غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلاء میں21دن باقی رہ گئے۔حکومت پاکستان کی جانب سے غیرقانونی،غیرملکی اورافغان سٹیزن کارڈ ہولڈرزکو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے 31مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا،حکومت پاکستان کے فیصلے کیمطابق ملک چھوڑنے میں 21 دن باقی رہ گئے۔حکومت کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ انخلاء کے دوران کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے گی۔