افغان سٹیزن کارڈ سے عارضی پتے کا ریکارڈ غائب ہوگیا

 اسلام آباد(آئی این پی )افغان مہاجرین کو اپنے ملک واپس بھیجنے کی تیاریوں کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، افغان کمشنر یٹ نے انکشاف کیا ہے کہ افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کے عارضی پتے کا ریکارڈ غائب ہے، اور کہا اے سی سی کارڈ میں صرف صوبے اور ضلع کی نشاندہی کی گئی ہے، حساس اداروں کو میپنگ تیز کرنے کی ہدایات کر دی گئی۔افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن 31 مارچ ہے، تاہم افغان سٹیزن کارڈزہولڈر کی معلومات تک نہیں ہیں، اے سی سی کارڈ میں صرف صوبہ اور ضلع کی نشاندہی کی گئی ہے۔ کارڈزکے حامل افغان باشندوں کے عارضی ایڈریس کی تفصیلات موجود نہیں۔افغان کمشنر یٹ نے کہا کہ حساس اداروں کو اے سی سی کارڈ ہولڈرز کی میپنگ تیز کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں