لاہور(آئی این پی )پاکستان میں مقیم غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلاء میں 11 روز باقی رہ گئے جبکہ اب تک لاکھوں افغان باشندے ملک چھوڑ چکے ہیں۔20 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 874282تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری ہے۔علاوہ ازیں حکومت پاکستان کی جانب سے غیر ملکیوں کو 31مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا ہے، حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق ملک چھوڑنے میں 11 دن باقی رہ گئے ہیں۔