5 اگست 2019 تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن تھا: لیاقت بلوچ

لاہور(آئی  این پی )جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کا دن تاریخ عالم کا ایک سیاہ ترین دن تھا۔اپنے بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 فاشسٹ حکمران نریندر مودی کا مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مجرمانہ اقدام تھا، 5 اگست کو پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کا منصفانہ اور فوری حل عالم اسلام کے استحکام کا ذریعہ بنے گا