شوگر ملز مالکان معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنائیں:اسحاق ڈار

 اسلام آباد(آئی این پی )نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے چینی کی قیمتوں میں کمی کے رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت چینی کی صورتِ حال پر اجلاس ہوا،ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم نے کمیٹیوں کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ نائب وزیرِ اعظم کی جانب سے شوگر ملز مالکان کو معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی، معاہدے کے تحت ملک میں چینی کی قبمت 164 روپے فی کلو یا اس سے کم ہے۔