غزہ معاہدے پرتمام فریقین عملدرآمد کریں ‘ نفاذ کو یقینی بنائیں:اقوام متحدہ

  غزہ میں فوری جنگ بندی، بلارکاوٹ انسانی امداد کی رسائی، تمام یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی ہونی چا ہئیے:  انتونیو گوتریس
 نیویارک (آئی این پی )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ جنگ بندی منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے  کہا ہے کہ   تمام فریقین معاہدے پر عمل درآمد کریں اور  اس کے نفاذ کو یقینی بنائیں، معاہدے اور  اس کے نفاذ  کیلئے  تمام فریقوں کا پرعزم ہونا اہم ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے  ایک بیان میں  غزہ تنازع سے پیدا ہونے والی شدید انسانی تکالیف کو کم کرنا اولین ترجیح قرار  دیا۔انتونیو گوتریس نے امن  کیلئے  عرب اور  مسلم ممالک کے اہم کردار کو بھی سراہا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی، بلارکاوٹ انسانی امداد کی رسائی، تمام یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی ہونی چاہیے