وزیراعلی سے عالمی ادارہ محنت کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات‘ صنعتی ورکرزکیلئے اپارٹمنٹس کی الاٹمنٹ کو سراہا
لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے عالمی ادارہ محنت کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبونے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عالمی ادارہ محنت کے وفد کا خیرمقدم کیا ۔ ملاقات میںمزدوروں اور ورکرز کی فلاح وبہبو دپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صنعتی ورکرز کے لئے پنجاب کے تاریخی اقدامات اور پراجیکٹس آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں ورکرز کی فلاح و بہبود، راشن کارڈ، لیبر قوانین اور لیبر کالونیز سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ عالمی ادارہ محنت کے ڈائریکٹر جنرل نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کوصوبہ میں لیبر اور ورکرز کو راشن کارڈ دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایل او نے پنجاب میں صنعتی ورکرزکیلئے اپارٹمنٹس کی الاٹمنٹ کے اقدام کو سراہا۔ عالمی ادارہ محنت کے ڈائریکٹر جنرل نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی اور خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لیبر کوڈ2026 کے تحت کم از کم اجرت میں اضافہ، مزدوروں کی باقاعدہ رجسٹریشن اور لیبر قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔صوبہ میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے خصوصی ہیلپ لائنز اور بحالی مراکز بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔