کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے:ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک
اسلام آباد (آئی این پی )عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے کہا ہے کہ کستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی۔ ، کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے۔جولی کوزیک کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا پاکستان کے ساتھ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی(ای ایف ایف) پروگرام اور کلائمیٹ فنانسنگ پر الگ الگ فنڈز کی فراہمی پر بات چیت ہوئی۔ڈائریکٹر آئی ایم ایف کا کہنا تھا پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی، کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے، پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر 28 ماہ میں فراہم کیے جائیں گے۔ جولی کوزیک نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ 37 ماہ کا ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسی لیٹی پروگرام ستمبر میں طے ہو چکا ہے، پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام میں 7 ارب ڈالر اقساط میں ملنے ہیں۔ان کا کہنا تھا پاکستان کے لیے نئی قسطوں کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ 25 مارچ کو ہوا، پاکستان ای ایف ایف پروگرام کے پہلے جائزہ اجلاس میں کامیاب رہا، کامیاب جائزہ مذاکرات کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر ملیں گے