بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، جہاں ان کی نئی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
وائرل تصاویر میں سلمان خان کو اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے لیے سیٹ پر سائیکل کے ذریعے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکار نے سیاہ رنگ کی ہوڈی، سرمئی شارٹس، ٹوپی اور جوگرز پہن رکھے تھے جبکہ ان کی سیکیورٹی ٹیم بھی ساتھ موجود تھی۔سوشل میڈیا صارفین نے 60 سال کی عمر میں ممبئی کی مصروف سڑکوں پر ان کے پر اعتماد اور پُرسکون انداز کو سراہتے ہوئے ان کی فٹنس کی خوب تعریف کی ہے۔گزشتہ کچھ عرصے سے سلمان خان کی صحت سے متعلق مختلف افواہیں بھی زیر گردش تھیں، تاہم حالیہ تصاویر نے ان قیاس آرائیوں کو کسی حد تک رد کر دیا ہے۔مداحوں کا کہنا ہے کہ اداکار نہ صرف اب بھی فٹ نظر آتے ہیں بلکہ اپنی معمول کی سرگرمیوں میں بھی فعال ہیں، جس سے ان کی پروفیشنل وابستگی بھی ظاہر ہوتی ہے۔