سلمان خان کی 60 ویں سالگرہ سے قبل فٹنس تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل، مداح حیرت زدہ

سلمان خان کی 60 ویں سالگرہ سے قبل فٹنس تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل، مداح حیرت زدہ

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان اپنی 60 ویں سالگرہ کے قریب پہنچ چکے ہیں، اور اس موقع پر ان کی تازہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

سلمان خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ سیاہ بنیان اور نیلے شارٹس میں نظر آ رہے ہیں، جہاں ان کے مضبوط بازو اور فِٹنس نمایاں طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ اداکار نے تصاویر کے ساتھ مزاحیہ انداز میں کیپشن بھی دیا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ 60 برس کی عمر میں بھی وہ ایسے ہی دکھائی دیں گے۔تصاویر کے وائرل ہوتے ہی مداحوں نے ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ کئی صارفین نے حیرت کا اظہار کیا کہ اداکار 60 کے قریب ہونے کے باوجود نوجوانوں کو بھی پیچھے چھوڑ رہے ہیں، جبکہ بعض نے انہیں فٹنس کے حوالے سے ایک مثال قرار دیا۔

واضح رہے کہ سلمان خان اس سال 60 برس کے ہونے والے چند بڑے اداکاروں میں شامل ہیں۔ شوبز حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ ان کی سالگرہ کے موقع پر آئندہ فلمی منصوبے یا فلم ٹیزر کا اعلان ہو سکتا ہے، جس سے مداحوں کا جوش و خروش اور بھی بڑھ گیا ہے۔