بالی ووڈ کے معروف اور دبنگ اسٹار سلمان خان نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
اداکار نے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی دو نئی شرٹ لیس تصاویر شیئر کیں، جنہوں نے فوری طور پر مداحوں کی توجہ حاصل کر لی اور انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئیں۔سلمان خان نے ان تصاویر کے ساتھ ایک مختصر مگر معنی خیز جملہ بھی لکھا ہے: "کچھ حاصل کرنے کے لیے کچھ چھوڑنا پڑتا ہے۔۔۔ یہ بغیر چھوڑے ہے۔" یہ جملہ نہ صرف ان کی شخصیت کے فلسفے کی عکاسی کرتا ہے بلکہ بہت سے لوگوں کے لیے تحریک کا سبب بھی بن گیا ہے۔ کچھ صارفین نے اسے سلمان کے فٹنس اور محنت کے فلسفے سے منسلک کیا، جبکہ دیگر کا خیال ہے کہ یہ کسی نئے فلمی پروجیکٹ یا ہدایت کار کبیر خان کے ساتھ ممکنہ سیکوئل کی طرف اشارہ ہے۔تصاویر میں سلمان خان کو دھوپ میں پسینے سے چمکتے ہوئے بدن کے ساتھ کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے بال جیل سے سیٹ ہیں اور ان کی باڈی لینگویج اعتماد سے بھرپور ہے۔ یہ مناظر ان کی سخت محنت، نظم و ضبط اور جسمانی تیاری کا ثبوت ہیں اور ثابت کرتے ہیں کہ تین دہائیوں کے بعد بھی ان کی فٹنس اور جوش میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔
ادھر بھارتی میڈیا میں قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں کہ سلمان خان اور ہدایت کار کبیر خان ایک بار پھر مشہور فلم "بجرنگی بھائی جان" کے سیکوئل پر کام شروع کرنے جا رہے ہیں۔ یہ فلم 2015 میں ریلیز ہوئی تھی اور دنیا بھر میں بے پناہ کامیابی حاصل کی تھی، اسے انسانیت، محبت اور سرحدوں سے بالاتر تعلقات کی علامت کے طور پر سراہا گیا تھا۔ اگر سلمان اور کبیر خان کی جوڑی دوبارہ بنتی ہے، تو یہ بالی ووڈ کی حالیہ تاریخ کا سب سے بڑا فلمی کم بیک قرار دیا جا سکتا ہے۔اس وقت مداح بے صبری سے سلمان خان کی اگلی فلم یا "بجرنگی بھائی جان 2" کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔ ان کی یہ وائرل تصاویر اور بیان شاید اسی بڑی خبر کا پیش خیمہ ہوں، جو بالی ووڈ اور ان کے مداحوں کے لیے ایک خوشخبری ثابت ہو سکتی ہے۔