سرکاری نرخ نظرانداز، لاہور میں سبزیاں 20 سے 30 روپے فی کلو مہنگی فروخت

سرکاری نرخ نظرانداز، لاہور میں سبزیاں 20 سے 30 روپے فی کلو مہنگی فروخت

لاہورمیں سبزیوں کی سرکاری قیمتوں اور اوپن مارکیٹ کے نرخوں میں واضح فرق برقرار ہے، جہاں بیشتر سبزیاں مقررہ سرکاری نرخوں سے 20 سے 30 روپے فی کلو زائد قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں۔

مارکیٹ سروے کے مطابق نیا کچا آلو (درجہ اول) سرکاری قیمت 40 روپے کے بجائے 60 روپے فی کلو، پیاز 90 روپے کے بجائے 120 روپے، جبکہ ٹماٹر سرکاری نرخ 170 روپے کے مقابلے میں 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔اسی طرح کریلا 70 روپے کے بجائے 100 روپے، مٹر 170 روپے کے بجائے 200 روپے، شملہ مرچ 200 روپے کے بجائے 230 روپے اور سبز مرچ 110 روپے کے بجائے 130 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔

سروے کے مطابق بند گوبھی سرکاری قیمت 60 روپے کے مقابلے میں 80 روپے، جبکہ پھول گوبھی 170 روپے کے بجائے 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں میں سرکاری نرخوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔