اوپن مارکیٹ میں سبزیوں کی سرکاری اور فروخت ہونے والی قیمتوں میں نمایاں فرق برقرار ہے، جس کے باعث شہریوں کو متعدد سبزیاں مقررہ نرخ سے کہیں زیادہ قیمت پر خریدنا پڑ رہی ہیں۔
بازار میں آلو کی سرکاری قیمت 30 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم یہ 60 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح پیاز کا سرکاری نرخ 190 روپے مقرر ہونے کے باوجود بازار میں 250 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ٹماٹر کی سرکاری قیمت 150 روپے کے مقابلے میں 200 روپے فی کلو، ادرک 380 روپے کے بجائے 490 روپے اور لہسن 320 روپے کے بجائے 460 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔دیگر سبزیوں میں بھنڈی کی سرکاری قیمت 180 روپے جبکہ بازار میں 200 روپے فی کلو ہے۔ اروی 90 روپے کے بجائے 120 روپے، کریلا 220 روپے کے مقابلے میں 290 روپے جبکہ شملہ مرچ 280 روپے کے بجائے 350 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔سرکاری نرخ اور اوپن مارکیٹ کی قیمتوں میں نمایاں فرق کے باعث شہریوں پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے، جبکہ مقررہ نرخوں پر عملدرآمد اور قیمتوں کی نگرانی کے مؤثر نظام پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔