صوبائی بجٹ میں وزیر اعلی سہیل آفریدی کے صوابدیدی فنڈ میں غیرمعمولی اضافہ

 بجٹ میں وزیراعلی کے پی کے لئے صوابدیدی فنڈ میں 4 ارب 40 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا کے اگلے مالی سال کے بجٹ میں وزیر اعلی سہیل آفریدی کے صوابدیدی فنڈ میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا صوبے کے اگلے مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں وزیراعلی سہیل آفریدی کے صوابدیدی فنڈ میں غیر معمولی اضافہ کرتے ہوئے 780 فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔اگلے مالی سال کے بجٹ میں وزیراعلی کے پی کے لئے صوابدیدی فنڈ میں 4 ارب 40 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ دستاویز کے مطابق رواں مالی سال 26-2025 میں وزیراعلی کے صوابدیدی فنڈ کے لیے 50 کروڑ روپے مختص تھے اور حالیہ اضافہ موجودہ فنڈ سے 780 فیصد زیادہ ہے۔