چیئرمین عزیز شیر خان کی قیادت میں بلدیاتی نمائندوں نے وزیراعلی سہیل آفریدی کے سامنے فنڈز نے ملنے پر احتجاج کیا
نمائندوں نے 4 سال سے بلدیاتی اداروں کو فنڈز جاری نہ کیے جانے پر شدید احتجاج کیا، یقین دہانی کے بعد قافلے کو راستہ دے دیا
ایبٹ آباد (آئی این پی )وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے قافلے کو حویلیاں کے قریب بلدیاتی نمائندوں نے روک لیا۔تفصیل کے مطابق ایبٹ آباد کی تحصیل کونسل حویلیاں کے چیئرمین عزیز شیر خان کی قیادت میں بلدیاتی نمائندوں نے وزیراعلی سہیل آفریدی کے سامنے فنڈز نے ملنے پر احتجاج کیا۔وزیراعلی خیبر پختونخوا اسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں ہری پور سے ایبٹ آباد اور وہاں سے مانسہرہ جارہے تھے کہ انہیں بلدیاتی نمائندوں نے انہیں روک لیا۔بلدیاتی نمائندوں نے 4 سال سے بلدیاتی اداروں کو فنڈز جاری نہ کیے جانے پر شدید احتجاج کیا، سہیل آفریدی کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے قافلے کو راستہ دے دیا۔