الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی سہیل آفریدی کو طلب کرلیا

 انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سہیل آفریدی کو24دسمبر کو طلب کیا گیا ہے
اسلام آباد  (آئی این پی)الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی کو طلب کرلیا۔رپورٹ  کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی کو 24 دسمبر کو طلب کیا ہے اس سے قبل یہ سماعت الیکشن کمیشن نے 12 دسمبر کو کرنا تھی۔بینچ کی عدم دستیابی کے باعث 12 دسمبر کے کیسز ڈی لسٹ کردیے گئے تھے۔این اے 18 انتخابی بے ضابطی کیس کی سماعت بھی 24 دسمبر کو ہوگی، الیکشن کمیشن نے شہر ناز عمر ایوب اور بابر نواز کو بھی نوٹس جاری کردیے۔این اے 18 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھی سماعت ہوگی