17 نشستوں والی حکومت عوام کی جیبوں پر بھی ڈاکا ڈال رہی ہے، شفیع جان

 وفاقی حکومت کی نااہلی، خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، حکومت کے پاس کوئی معاشی ایجنڈا نہیں
کیا یہی تجربہ کار وفاقی ٹیم کی کارکردگی ہے؟،عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیاجائے، صوبائی ویزر اطلاعات 
پشاور(آئی این پی )صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے پر وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود وفاقی حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔ 17 نشستوں والی حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر بھاری لیوی ٹیکس کے ذریعے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی اور ناقص معاشی پالیسیوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، عوامی مینڈیٹ سے محروم حکومت کو عوام کی مشکلات اور معاشی پریشانیوں کا احساس نہیں۔ مہنگے پیٹرول و ڈیزل اور مہنگائی کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں