حکومت ناجائز طریقے سے بسنت منا رہی ہے :شفیع جان

 بانی پی ٹی آئی کی تصویر والی پتنگ کٹ کر وزیر اعلیٰ ہاؤس میں جا گری تو انتظامیہ کیا اقدام کرے گی
اسلام آباد(  آن لائن ) معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تمام تر توجہ 8 فروری کو ہونے والے احتجاج، شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام پر مرکوز ہے۔ایک صحافی کے اس سوال پر کہ وزیر اطلاعات نے بسنت منانے کی دعوت دی ہے، کیا آپ شرکت کریں گے؟ شفیع جان نے جواب دیا کہ موجودہ حکومت بسنت کو بھی ناجائز طریقے سے منا رہی ہے۔ اس بات کی بھی اجازت ہونی چاہئے کہ پتنگوں پر بانی پی ٹی آئی کی تصاویر لگائی جا سکیں۔معاون خصوصی اطلاعات نے طنزیہ انداز میں کہا کہ انہیں یہ فکر لاحق ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی تصویر والی پتنگ کٹ کر وزیر اعلیٰ ہاؤس میں جا گری  تو انتظامیہ کیا اقدام کرے گی۔