وفاقی آپریشن کا ملبہ صوبائی حکومت پرڈالنے کی کوشش کررہا ہے:شفیع جان

تیراہ سے نقل مکانی کرنے والوں کیلئے چار ارب کے اجرا پر وفاقی حکومت کا بیان انتہائی مضحکہ خیزہے
صوبائی حکومت نے متاثرین کو ریلیف دینے کیلئے بروقت فنڈز جاری کئے:معاون خصوصی کے پی
پشاور(آ ئی این پی )  وزیراعلی خیبرپختونخوا  کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے  وفاقی حکومت آپریشن کا ملبہ صوبائی حکومت پرڈالنے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔وفاقی حکومت کے بیان پر ردعمل  دیتے ہوئے  انہوںنے کہا ک وادی تیراہ سے لوگوں کے انخلا سے متعلق وفاقی حکومت کا بیان بے بنیاد ہے۔ پوری قوم جان چکی ہے کہ وادی تیراہ سے لوگ آپریشن کی وجہ سے نقل مکانی پرمجبورہیں، خواجہ آصف اور طلال چودھری کی قومی اسمبلی میں تقاریر ریکارڈ پر موجود ہیں‘ نقل مکانی کرنے والوں کیلئے 4 ارب روپے کے اجرا پر وفاقی حکومت کا بیان انتہائی مضحکہ خیزہے، صوبائی حکومت نے انخلا کرنے والے متاثرین کو ریلیف دینے کیلئے بروقت فنڈزجاری کیے۔