بہادر سپوتوں کی لازوال قربانی قوم کے پختہ عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے: محسن نقوی

کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ کے کیمپ پر بھارتی پراکسی کے دہشتگردوں کے حملے کی پرزور مذمت کی
 راولپنڈی(آئی این پی )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ کے کیمپ پر بھارتی پراکسی کے دہشتگردوں کے حملے کی پرزور مذمت کی اور کہا کہ حملہ ناکام بنانے کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے بہادر سپوت پوری قوم کے ہیرو ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ بہادر سپوتوں کی لازوال قربانی قوم کے پختہ عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے، شہدا کی عظیم قربانیاں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔