راولپنڈی (آن لائن) یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر پاک افغان بارڈر پر تعینات پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے قوم کے نام اہم پیغام ملک میں واضح کیا ہے کہ ی دفاع کا عزم لیے پاک فوج کے بہادر بیٹے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند موجود ہیں۔یوم دفاع کے موقع پر لیفٹیننٹ کرنل بلال کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر ملکی دفاع کیلئے شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے ۔ کیپٹن سبحان نے سرحد پر ڈیوٹی کو باعثِ فخر اور وردی کو قوم کی توقعات اور اعتماد کی ذمہ داری قرار دیا۔میجرعثمان نے کہا کہ 6 ستمبر کوئی عام دن نہیں بلکہ جذب? حب الوطنی، قومی سالمیت اور خودمختاری سے سرشار دن ہے۔پاک فوج کے بہادر جوانوں نے خون کے آخری قطرے وردی کا حق ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اورکہا کہ پاک فوج ملکی دفاع اور بقاء کیلئے ہر دم دشمن کے سامنے سینہ تان کر کھڑی ہے، پاک افغان سرحد پر موجود جوانوں نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے وطن کی حفاظت کیلئے مستعد رہنے کا عزم کیا۔