سید محسن نقوی کاخوارجیوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر وطن کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین

 اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور کے علاقے متنی میں سی ٹی ڈی (CTD) اور پاک فوج کی مشترکہ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے،وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کا کہنا ہے کہ خوارجیوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر وطن کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ، خیبر پختونخوا کے مطابق فتن الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد پاسانی روڈ ادیزی خوڑ متنی، پشاور میں موجود ہیں، جہاں وہ پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے اور سرکاری تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پشاور کے علاقے متنی میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کی ستائش قرار دیا، وزیرداخلہ نے 3 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کا کہنا ہے کہ خوارجیوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر وطن کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، امن دشمنوں کے خلاف کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہیں،قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔