بھارت کی سیاسی قیادت کو جنگ بندی ہضم نہیں ہورہی:اسحاق ڈار

دونوں ملکوں کی فوجیں بھی پوزیشن بدل چکی ہیں، ہمارا میزائل پروگرام پاکستان کی ڈھال ہے، کابل جا کر چائے پینے اور دہشت گردوں کیلئے سرحد کھولنے سے نقصان ہوا ‘بھارت پاکستان کا پانی روک سکتا نہ ہی اس کا رخ موڑ سکتا ہے
پہہلگام واقعہ میں پاکستان کا کوئی ہاتھ نہیں‘  اس بار ہم نے بھارت کا بیانیہ کامیاب نہیں ہونے دیا‘ پاکستان نے مشکل حالات میں ٹیک آف کیا، تاریخ میں پہلی بار آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہوا: کوالالمپور میں پاکستانی کمیونٹی کی تقریب سے خطاب

کوالالمپور(آئی این پی )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے بھارت نے خود سیز فائر کی درخواست کی،   ملٹری ٹو ملٹری سیز فائر ٹھیک چل رہا ہے مگر   بھارت کی سیاسی قیادت کو سیز فائر ہضم نہیں ہورہی، بھارت پاکستان کا پانی روک سکتا ہے ہی نہ اس کا رخ موڑ سکتا ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر بھارت کیلئے فضائی حدود بند کی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوالالمپور میں پاکستانی کمیونٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم ہر پاکستانی ملک کے سفیر ہیں، پاکستانی برادری سے مل کر دلی خوشی ہوئی، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مشکل حالات میں ٹیک آف کیا، تاریخ میں پہلی بار آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہوا، ہم 2018 تک دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت بن چکے تھے، چند سالوں میں پاکستان نے جی 20 ممالک میں شامل ہونا تھا، لیکن پاکستان میں جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان 24 ویں معیشت سے 47 ویں معیشت پر چلا گیا، 2020 میں ڈیفالٹ سر کے دہانے پر کھڑا تھا، وزیراعظم شہبازشریف کی سربراہی میں پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا گیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ان 16 ماہ میں پالیسی ریٹ 22 فیصد سے 11 فیصد پر آچکا، مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے، معاشی بحالی کیلئے دن رات کوششیں جاری ہیں، پاکستان کو جی 20 ممالک میں شامل کرنا ہمارا ہدف ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام فالز فلیگ آپریشن کا الزام پاکستان پر لگایا اور اٹاری بارڈر کو بند کیا، بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی۔انہوں نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا، بھارت نے اٹاری بارڈر بند کیا، ہم نے واہگہ بارڈر بند کر دیا، سکھ کمیونٹی کے علاوہ تمام بھارتیوں کے ویزے کینسل کر دیئے، ہم نے بھارتی پروزاروں کیلئے اپنے فضائی راستے بند کر دیئے۔ان کا کہنا تھا کہ 2019 میں بھی پلوامہ اٹیک کے وقت بھارت نے جھوٹ کا سہارا لیا، پہلگام واقعے میں پاکستان کا کوئی ہاتھ نہیں، ہم نے اس بار بھارت کا بیانیہ کامیاب نہیں ہونے دیا، پہلگام واقعہ کے بعد کہا گیا آپ ڈائیلاگ اور بات چیت کریں، واقعہ کی شفاف تحقیقات کا بھی کہا گیا۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نہ پاکستان کا پانی روک سکتا ہے نہ اس کا رخ موڑ سکتا ہے، بھارت کو کہا اگر پاکستان کا پانی بند کیا تو یہ جنگ کے مترادف ہوگا