پاکستان کی کامیابیاں دشمن کو ہضم نہیں ہو رہیں، وقت آ گیا ہے ملک کو معاشی ترقی کی دوڑ میں آگے لے جایا جائے اور قومی خوشحالی کے سفر کو مزید تیز کیا جائے :وزیراعظم

 دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ سازشیں ناکام بنائیں گے:شہبازشریف 
ملک میں دہشتگردی ختم ہو چکی تھی، سازش کے تحت دوبارہ لائی گئی،   این ایف سی ایوارڈ میں پنجاب نے بلوچستان کیلئے  بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالا،   دیگر تینوں صوبوں نے بھی بلوچستان کا بھرپور ساتھ دیا  جو  چارے کی مثال ہے
  بلوچستان کے عوام کی قربانیاں  رائیگاں نہیں جائیں گی، افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے ملک کے دفاع اور امن کے قیام کیلئے  بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں : وزیراعظم کا بلوچستان نیشنل ورکشاپ  سے خطاب 
اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے  پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ، ہمسایہ ملک وسائل فراہم کر رہا ہے، ملک میں دہشتگردی ختم ہو چکی تھی، سازش کے تحت دوبارہ لگائی گئی،افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے ۔۔وزیراعظم نے بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بسنے والے بلوچوں اور پشتونوں نے پاکستان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ صوبے کی قیادت نے ہمیشہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر وفاق کی مضبوطی کیلئے  کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں کے درمیان طویل فاصلے ہونے کے باعث ترقیاتی وسائل کی ضرورت نسبتا زیادہ ہے، قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ میں پنجاب نے بلوچستان کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالا، جبکہ دیگر تینوں صوبوں نے بھی بلوچستان کا بھرپور ساتھ دیا، جو کسی احسان کے بجائے بھائی چارے کی مثال ہے۔وزیراعظم نے بتایا کہ پنجاب نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت بلوچستان کو 150 ارب روپے فراہم کیے، جبکہ نواز شریف کے دور حکومت میں بھی صوبے کے لئے بڑے ترقیاتی منصوبے اور وسائل مختص کیے گئے، پی ڈی ایم اور موجودہ حکومت نے بلوچستان کی ترقی کے لئے  ریکارڈ فنڈز جاری کیے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے 27 ہزار ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جا چکا ہے، جبکہ کسانوں کے لیے 75 ارب روپے کے منصوبے میں وفاق نے 50 ارب روپے کا حصہ ڈالا، کراچی سے چمن تک دورویہ شاہراہ کی تعمیر جاری ہے، جس پر 300 ارب روپے لاگت آئے گی اور منصوبہ آئندہ دو برس میں مکمل ہونے کی توقع ہے