عراقی وزیراعظم نے فضائی حملوں کے بعد اچانک سعودی عرب کا دورہ منسوخ کر دیا

عراقی وزیراعظم نے فضائی حملوں کے بعد اچانک سعودی عرب کا دورہ منسوخ کر دیا

عراق کے وزیراعظم علی فالح الزیدی نے ملک میں حالیہ مہلک حملوں کے بعد اپنا طے شدہ دورۂ سعودی عرب مؤخر کر دیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ فوری طور پر کیا گیا۔ وزیراعظم علی فالح الزیدی جمعرات کو سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہونے والے تھے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع تھے۔رپورٹس کے مطابق دورے کے دوران عراق اور سعودی عرب کے درمیان سیکیورٹی تعاون، اقتصادی شراکت داری، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ صورتحال پر اہم مذاکرات ہونا تھے۔تاہم عراق میں حالیہ فضائی حملوں کے بعد سیکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوا، جس کے باعث وزیراعظم نے دورہ ملتوی کرتے ہوئے ملک کی داخلی صورتحال کا جائزہ لینے کو ترجیح دی۔