عراقی صدر نے وزیراعظم کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

عراقی صدر نے وزیراعظم کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

عراق کے صدر عبداللطیف راشد نے خود مختار کردستان ریجن میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملے پر وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

وفاقی مشیر حواری توفیق کے مطابق، صدر نے گزشتہ ماہ السوڈانی اور وزیر خزانہ طائف سمیع کے خلاف یہ مقدمہ درج کرایا تھا، لیکن اس کا اعلان حال ہی میں کیا گیا۔عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بغداد اور اربیل کے درمیان جاری مالی تنازعات کے باوجود کردستان میں تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے۔حواری توفیق کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان سلیمانیہ میں ہونے والے مظاہروں کے بعد کیا گیا، جہاں سرکاری ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کر رہے تھے۔عراق کے پبلک سیکٹر کو بدعنوانی اور نااہلی کے الزامات کا سامنا ہے، جبکہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صدر اور وزیر اعظم کے درمیان طویل عرصے سے اختلافات چلے آ رہے ہیں۔اگرچہ عراقی سرکاری ملازمین کو جنوری کی تنخواہیں موصول ہو چکی ہیں، تاہم وہ تاحال دسمبر کی تنخواہوں کے منتظر ہیں۔