بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے دسمبر تک وطن واپسی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
خبر ایجنسی سے ای میل کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے شیخ حسینہ نے کہا کہ جان کو لاحق خطرات کے باوجود وہ وطن واپس جانے کے لیے پُرعزم ہیں۔سابق بنگلادیشی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ واپسی پر انہیں قتل کیا جا سکتا ہے یا گرفتار کر کے جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے، تاہم وہ اپنے انجام سے واقف ہونے کے باوجود وطن واپسی چاہتی ہیں کیونکہ ان کے بقول ان کے لوگ انہیں پکار رہے ہیں۔واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد پُرتشدد مظاہروں کے بعد بنگلادیش چھوڑ کر بھارت منتقل ہو گئی تھیں، جبکہ بنگلادیش کی عدالت میں انہیں سزائے موت بھی سنائی جا چکی ہے۔