نوشہرہ کے علاقے مصری بانڈہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کر دی ہیں۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ واقعہ دوسری شادی کے تنازع سے جڑا ہو سکتا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پہلی بیوی کے بھائیوں نے مبینہ طور پر اپنے بہنوئی اور اس کی دوسری بیوی پر فائرنگ کی، جس کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول مطیع اللہ، جو سوات کا رہائشی تھا، دوسری شادی کے بعد مصری بانڈہ میں رہائش پذیر تھا۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب مسلح افراد نے گھر پر حملہ کیا اور میاں بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔مصری بانڈہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔