لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ذہنی معذور شخص کے قتل کا معاملہ پولیس نے حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کا سگا بڑا بھائی ہی اس کا قاتل نکلا، جسے اس کے ایک ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے اپنے بھائی کو قتل کرنے کے بعد لاش دریائے راوی میں پھینک دی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور واقعے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔