کوٹلی:امن و امان برقرار نہ رکھنے پرڈی سی،ایس ایس پی معطل

مظفرآباد(خصوصی رپورٹ)آزاد جموں و کشمیر حکومت نے ضلع کوٹلی میں امن و امان کی صورتحال برقرار نہ رکھنے اور فرائض میں غفلت برتنے پر بڑا انتظامی اقدام کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوٹلی راجہ عمران شاہین اور ایس ایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال کو معطل کر دیا ۔سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں افسروں کے خلاف کارروائی ضلع میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو مو ثر انداز میں برقرار نہ رکھنے اور انتظامی ذمہ داریوں میں غفلت کے باعث عمل میں لائی گئی۔حکومت نے عثمان صارم کو نیا ڈپٹی کمشنر کوٹلی مقرر کر دیا ،ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری پر کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی جب کہ انتظامی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے مزید اقدامات بھی متوقع ہیں۔