لاہور (خصوصی رپورٹ)روڈا کا دریائے راوی پر بند بنانے کا منصوبہ،مون سون کے پیش نظر سی ای او روڈا عمران امین اور چیئرمین شاہد اشرف تارڑ کا راوی سٹی ایمبیکمنٹ ورکس کا دورہ، روڈا فیز ۱ پیکیج 6, 7، فیز 3, پیکیج 16 اور پیکیج 19 پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا،دریا کے دونوں اطراف 46 کلومیٹر طویل بند بنایا جارہا ہے،سائفن سے جھوک فارسٹ تک بند بنایا جا رہا ہے.منصوبے میں دریا کی 1 کلومیٹر چوڑائی رکھی جائے گی،سی ای او روڈا عمران امین نے راوی سٹی میں تمام ایمبیکمنٹ ورکس تیز کرنے کی ہدایت کی۔ ترجمان روڈا کا کہنا ہے کہ روڈا ایمبیکمنٹ کو 4 ماہ میں موٹروے ایم-2 اور ایل ایس ایم (لاہور سیالکوٹ موٹروے) سے کنیکٹ کر دیا جائے گا۔