لاہور(آئی این پی)وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی جانب سے لاہورکے3200صحافیوں پلاٹس دینے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔وزیراعلی مریم نوازکی جانب سے لاہور کے 3200 صحافیوں کو پلاٹس فراہم کرنیکا فیصلہ کیاگیا ہے، وزارت اطلاعات پنجاب اورروڈاکے درمیان اراضی کی منتقلی کے ایم اویو پر دستخط کردئیے،سیکرٹری اطلاعات طاہر اضا ہمدانی اورسی ای او روڈاعمران امین نے ایم اویوپردستخط کیے،عظمی بخاری، صدر لاہورپریس کلب ارشد انصاری،سلیم ساگراورکرنل ریٹائرڈعابدموجود تھے،کونسل ممبران کوفارم پریس کلب سے جبکہ نان کونسل ممبران کوڈی جی پی آرسے فارم ملیں گے۔اس موقع پر عظمی بخاری کاکہنا ہے کہ آئندہ چندروزمیں جنرنلسٹ ہائوسنگ اسکیم فیزٹوکاپراسس مکمل کر دیا جائے گا،وزیراعلی پنجاب3200صحافیوں کو اپناگھرفراہم کرنیکا وعدہ پورا کرنے جارہی ہیں، تاریخ میں پہلی مرتبہ 3200صحافیوں کو پلاٹس ملنے جارہے ہیں،تمام صحافیوں کومیرٹ کی بنیاد پر پلاٹس ملیں گے-۔مزید کہا اس معاملے میں کسی کی سفارش قابل قبول نہیں ہوگی،وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرایف بلاک کامسئلہ بھی حل کردیاگیاہے۔