ماحول کی بہتری کیلئے 9 جنگلات کیلئے شجرکاری کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں
لاہور(خصوصی رپورٹ )روڈا کی طرف سے راوی تحفظ ریلی کا انعقاد کیاگیا جس میں مختلف مکاتب فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق راوی شہر کی افادیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے گزشتہ روز استنبول چوک سے دریائے راوی پرانے پل تک ریلی نکالی گئی، مختلف مقامات پر اجتماع سے خطاب میں روڈا نمائندوں شیرافضل بٹ اور بلال شاہین کا کہنا تھا دریائے راوی کا چلا ئوہی روڈا کا اصل مقصد ہے ، ہم نے راوی سائفن پر ریور ٹریننگ ورکس کام مکمل کرلیا ،اربوں سے بننے وا لے 7کلومیٹر کے ٹوٹے نے دریا کو ایک نیا رخ دیا ،یہ پشتے لاہور کو سیلابی صورتحال سے بچانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔مزید بر آں بیراج کا کام بھی جاری ہے جبکہ ماحول کی بہتری کیلئے 9 جنگلات کیلئے شجرکاری کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کالا خطائی روڈ پرلاہورکی سب سے بڑی 400ایکٹر پر سبزی منڈی کا کام بھی شروع ہو گیا ۔علاوہ ازیں روڈا نے دریا کے اطراف سٹرکیں بنانے کی فزیبلٹی بھی تیار کر لی ۔