راوی شہر :سی ای او روڈا کا دریائی پشتوں کا جائزہ

 فیز 6پربننے والے بیراج اور راوی پل بارے بریفنگ دی گئی
لاہور (  کرائم رپورٹر )راوی شہر میں میگا پراجیکٹس کی تکمیل کے حوالے سے چیئرمین شاہد اشرف تارڑ، سی ای او روڈا عمران امین نے دریائی پشتوں اور فیز 6پر کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے 30جون تک ماڈل ویلیج نت کلاں میں شعبہ کمرشل کو کام مکمل کرنیکی ہدایات دیدیں۔ فیز 6پربننے والے بیراج اور راوی پل بارے بریفنگ دی گئی کہ بیراج 59بلین لٹر پانی کو ذخیرہ کرنیکی صلاحیت رکھتا ہوگا۔ انہوں نے محمود بوٹی ڈمپ سائٹ کا بھی دورہ کیا، شجرکاری اور سولر پارک کے کام کو تیز کرنیکی ہدایات دیں۔