مرغی کاگوشت 468 روپے کلو فروخت

لاہور(خصوصی رپورٹ)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 468روپے کلو پر مستحکم رہی ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت323روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت266روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی۔