زندہ برائلرچکن،ٹماٹر اورچینی سمیت بارہ اشیائے ضروریہ مہنگی،ٹماٹرکی قیمت 22 روپے اور چینی کی 9 روپے فی کلو تک بڑھ گئی:رپورٹ
لاہور‘اسلام آباد (سپیشل رپورٹر‘آئی این پی )حکومت کے دعوئوں کے باوجود مہنگائی کنٹرول نہ ہو سکی‘دکاندار سبزیوں‘پھلوں اور گوشت کی مرضی کی قیمتیں وصول کررہے ہیں‘لاہور میں کہیں گوشت700اور کہیں800روپے کلو فروخت ہور ہا ہے‘دکانداروں نے ریٹ لسٹیں بھی غائب کردی ہیں‘دریں اثناء ادارہ شماریات کے مطابقرمضان کے دوسرے ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.22فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،زندہ برائلرچکن،ٹماٹر اورچینی سمیت بارہ اشیائیضروریہ مہنگی،ٹماٹرکی قیمت بائیس روپے اور چینی کی نو روپے فی کلو تک بڑھ گئی۔ 13 مارچ کوختم ہونیوالے ہفتے کے دوران مہنگائی صفراعشاریہ دو دو فیصد بڑھی، البتہ سالانہ بنیادپرمہنگائی کی شرح منفی ایک اعشاریہ نو سات فیصد ریکارڈ کی گئی،گزشتہ ہفتے ٹماٹر بائیس روپے فی کلو تک مہنگے ہوئے،اوسط قیمت اسی روپے ریکارڈ کی گئی۔زندہ مرغی اکتیس روپے اضافے کے ساتھ پانچ سو دس روپے کی اوسط قیمت میں فروخت ہوتی رہی۔ چینی کے نرخ روپے بڑھیاور اوسط قیمت ایک سو بہتر روپے فی کلو ریکارڈ کی گئی۔ ایل پی جی گھریلو سلنڈر چھیالیس روپے تک مہنگا ہوا۔ سلینڈر کی اوسط قیمت تین ہزار دو سو باسٹھ روپے رہی۔گزشتہ ہفتے کے د وران پندرہ اشیائے ضروریہ سستی ہوئیں جبکہ چوبیس کی قیمتوں میں استحکام رہا،پیاز کی قیمت چودہ روپے فی کلوکمی کے ساتھ ستر روپے پر آگئی،آلو پانچ روپے اور لہسن چھتیس روپے فی کلو سستا ہوا۔ دال چنا چھ روپے اور دال ماش دو روپے فی کلو تک سستی ہوئی۔